ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو ہر ہمیشہ کے لئے یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے:کرشناریڈی

مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو ہر ہمیشہ کے لئے یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے:کرشناریڈی

Mon, 15 Aug 2016 12:45:20    S.O. News Service

چنتامنی : 15؍ اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )ہم کو اور ہمارے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے ہمارے قائدین ،مہاتماگاندھی سبھاش چندرہ بوس ،سردارولبھ بھائی پٹیل مولانا ابولکلام آزاد بال گنگادھر تلک بھگت سنگھ جیسی مہان شخصیتیں مل کر کڑی جدوجہد کی قربانیاں دیں جس کی بدولت آج ہم آزاد دیش میں سانس لے رہے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ان سبھی کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں یہ ہمارا اس فرض ہے ۔یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔وہ آج 70ویں یوم آزادی کے موقع پر شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی میدان میں قومی تہوار سمیتی و تعلقہ انتظامیہ کے جانب سے منائے گئے یوم آزادی تقریب سے ترنگالہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیش کے آزاد کرانے میں جتنے بھی لوگ اپنی اپنی قربانی دئے ہیں آج انکو شردھانجلی دینا چاہئے آج ہمارا ملک ترقی کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ٹھہراہوا ہے جو اپنے آپ کو سوپر پاور کہلاتے ہیں۔

کرشناریڈی نے کہا کہ دیش کو آزادی دلانے کے لئے ہمارے قائدین بے غرض ہوکر کام کیاتھا انہوں نے کبھی ذات پات یادھرم کی سیاست نہیں کی بلکہ وہ سبھی چیزوں کو بھلاکر ایک جٹ ہوکر لڑائی لڑی تھی اس لئے ضروری ہے کہ آج کے نوجوان ان سبھی قائدین کے کئے گئے کاموں کو یاد رکھتے ہوئے ا ن سے سبق حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھیں آج سماج سدھار کی اشد ضرورت ہے ہمیں چاہئے کہ ان سبھی قائدین کی قربانیاں کو یاد کرتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے سماج سدھارنے کی کوشیش کریں۔کرشناریڈی نے کہا کہ مختلف مذاہب اور تہذیب ماننے والوں کے ہندوستان کو اگر ساری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اسکی اصل وجہ ہمارے ملک کا جمہوری نظام اور آئین ہے جشن یوم آزادی اور یو م جمہوریہ ہمارے مختلف مذاہب اور طبقات کے اتحاد کو تقویت فراہم کرنے کے علاوہ ہمارے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک کا الگ الگ قوانین ہیں لیکن ہمارے ملک کے آئین کو یہ شرف حاصل ہے کہ آئین ہند کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کی جانب سے مرتب کردہ آئین دنیا کابہترین آئین ہے یہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ آئین کہ تمام ذات طبقات بالخصوص تمام مذاہب کے لئے یکساں حقوق دیتا ہے۔

اس موقع پر تحصیلدار جے۔اے۔نارائن سوامی ،ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی،بی ای او محمد خلیل ،تعلقہ پنچایتی صدر شنتما،نائب صدر شرنیواس ریڈی،بلدیہ صدر اے۔آر۔انور پاشاہ،نائب صدر تلسی روی،منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا،سمیت کئی سرکاری افسران وغیرہ موجود رہے۔اس موقع پر حال ہی میں معمر افراد کے لئے جے کے گروپ کے طرف سے ہوئے اسپورٹس مقابلوں میں کامیاب ہوئے معمر افراد کو انعامات دیا گیا اس تقریب میں کئی لوگوں کو تہنیت بھی پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آج بعد نماز فجر شانتی نگر رحمن مسجد کے احاطے انجمن کے طلبہ اور مسجد ہذا کے ذمہ دار احباب مل کر مسجد کے باہر قومی ترنگالہراکر قومی گیت گائے ۔اس موقع پر مولانا مزمل ،ودیگر علمائے کرام موجود رہے۔جبکہ شہر کے منسپالٹی آفس،سیول کورٹ،جیل ،محکمہ سماجی بہبود کے دفتر،وغیرہ میں یوم آزاد ی تقریب کو منایا گیا۔شہر میں یوم آزادی تقریب کے وجہ سے ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی کے زیر نگرانی میں شہر بھر میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔


Share: